ترک اخبارات کی جھلکیاں

03.04.24

2124146
ترک اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ اسٹار کے مطابق، شمالی عراق کے  علاقوں متینہ اور غارہ پر فضائی حملوں میں پی کےکے کے 6 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

 روزنامہ وطن کا لکھنا ہے کہ یونانی جزائر کے لیے ترک سیاحوں کےلیے بلا ویزہ سیاحت شروع ہو گئی ہے،60 یورو کے عوض 1 ہفتے کے لیے دس یونانی جزائر کی سیر اب ممکن ہوگی۔

روزنامہ صباح نے خبر دی ہے کہ  روسی شہر سوچی  سے   مصر روانہ ہونے والا بحری جہاز  استوریا گرندے واپسی پر ازمیر کی بندر گاہ پر لنگر انداز ہوا  جس پر 707  روسی سیاح سوار تھے ،سیاحوں نے  ازمیر شہر کے تاریخی کمرآلتی بازار اور سلجوک قصبے میں واقع ایفیس کے قدیم شہر کی زیارت کی ۔

 روزنامہ حریت نے لکھا ہے کہ  موٹر گاڑیوں کی فروخت نے گزشتہ ماہ ترکیہ میں ریکارڈ قائم کیا ہے،گزشتہ ماہ ملک بھر میں 1 لاکھ 9 ہزار 828 موٹر اور ہلکی تجارتی گاڑیاں فروخت ہوئیں ۔

روزنامہ خبر ترک  کے مطابق،  شطرنج ٹورنامنٹ میں ترک کھلاڑی یاعز کعان ایردوعمش کو 12 سال کے ماہر شطرنج باز کا خطاب دیا گیا ہے  یاعز کعان کو اس وقت دنیا کے چوتھے کم عمر ترین شطرنج کھلاڑی کا اعزاز حاصل ہے۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں