ترک اخبارات سے جھلکیاں - 29.04.2024

ترک ذرائع ابلاغ

2133070
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 29.04.2024

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ صباح: "وزیرخارجہ  فیدان کی  فلسطینی وزیراعظم سے ملاقات"

وزیر خارجہ حقان  فیدان نے فلسطینی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد مصطفیٰ سے ٹیلی  فون پر بات  چیت کی ہے۔ ٹیلی فونک رابطے  میں  غزہ اور مغربی کنارے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

***روزنامہ حریت: " وزیر مواصلات اورال اولو : ہم اپنے اتحاد کو جاری رکھیں گے"

وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عبدالقادر اورال اولو  نے استنبول میں متحدہ عرب امارات کے وزیر سرمایہ کاری محمد بن حسن السویدی کے ساتھ اپنی ملاقات کے  بعد بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے عرصے میں، ہم متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ چار گنا وزارتی سربراہی اجلاس منعقد کریں گے، عراق اور قطر ترقیاتی سڑک منصوبے میں ہم اپنا اتحاد جاری رکھیں گے۔

 

***روزنامہ  سٹار: "میکسیکو کے وزیر مارکیز: ترکیہ کی کامیابی سرحدوں سے نکل کر ہمارے ملک تک پہنچ گئی ہے "

ترکیہ کا دورہ کرنے والے میکسیکو کے وزیر سیاحت میگوئل ٹوروکو مارکیز نے کہا ہے کہ ترکیہ نے  انتہائی کامیاب ٹی وی سیریز اور فلموں کی تشہیر سے بڑی کامیابی حاصل کی، اوران کی ڈرامہ سیریز   سرحدیں عبور کر کے میکسیکو پہنچ  گئی ہیں۔  انہوں نے کہا کہ اس سے ان کے ملک اور ترکیہ میں دوستی کو فروغ  حاصل ہو رہا ہے۔

 

***روزنامہ وطن: " بائراکتار : ایل این جی معاہدے کے لیے امریکی کمپنی کے ساتھ مذاکرات "

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیرآلپ ارسلان  بائراکتار  نے کہا ہے کہ  ایل این جی معاہدے کے لیے امریکہ کی توانائی کمپنی Exxon Mobil کے ساتھ مذاکرات کیے گئے ہیں۔

 

***روزنامہ  خبر ترک :  " قومی باکسر Samet Gümüş یورپی چیمپئن"  

سربیا میں منعقدہ یورپی باکسنگ چیمپیئن شپ میں، صمد  گیومش  نے مردوں کے 51 کلوگرام  کی کیٹگری میں فائنل میں ہنگری کی اتیلا برنارتھ کو شکست دے کر طلائی تمغہ  حاصل کرلیا ہے۔



متعللقہ خبریں