عالمی ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ،برازیل کی کامیابی

فٹ بال ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان برازیل نے کروشیا کو 1-3 سے شکست دیدی ہے

93241
عالمی  ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ،برازیل کی کامیابی

فٹ بال ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان برازیل نے کروشیا کو 1-3 سے شکست دیدی ہے۔
گزشتہ روز گروپ-اے کے میچ میں کرویشیا کے واحد گول کا سہرا برازیل کے دفاعی کھلاڑی مارسیلو کے سر رہا جنہوں نے گیارہویں منٹ میں اپنی ہی ٹیم کے خلاف گول کرکے کروشیا کو برتری دلادی۔
ورلڈ کپ کی تاریخ میں کسی برازیلی کھلاڑی کا اپنی ہی ٹیم کے خلاف یہ پہلا گول تھا جو شاید اب تمام عمر مارسیلو کا پیچھا کرتا رہے گا۔
تاہم کروشیا کی یہ برتری 29 ویں منٹ میں برازیل کی جانب سے نیمر نے گول کرکے برابر کردی۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں نیمر ہی نے ایک اور گول کرکے برازیل کو 1-2 کی برتری دلادی۔
برازیل کی جانب سے تیسرا گول آسکر نے میچ کے آخری لمحات میں کیا۔
ورلڈ کپ کا اگلا میچ کل گروپ -اے کی باقی دو ٹیموں میکسیکو اور کیمرون کے درمیان کھیلا جائے گا


ٹیگز:

متعللقہ خبریں