آئیوری کاسٹ نے ایک مقابلے میں 2 گول سے جاپان کو شکست دے دی

ہمارے پاس ڈروگبا جیسا کیپٹن ہونے پر ہم خوش قسمت ہیں جیسے ہی وہ میدان میں اترا ہر چیز ایک دم سے تبدیل ہو گئی: صبری لاموچی

95331
آئیوری کاسٹ نے ایک مقابلے میں 2 گول سے جاپان کو شکست دے دی

فیفا 2014 عالمی کپ کے C گروپ کے دوسرے میچ میں برّاعظم افریقہ سے آئیوری کاسٹ اور ایشیاء سے جاپان کی ٹیم ایک دوسرے کے مقابل میدان میں اُتریں۔
میچ کے پہلے ہالف میں جاپان کی ٹیم کو ایک گول سے برتری حاصل رہی لیکن دوسرے ہالف میں آئیوری کاسٹ کی ٹیم نے دو گول کر کے میچ کا پانسہ بدل دیا اور یوں گروپ کے میچوں کو ایک کے مقابلے میں 2 گول کی کامیابی کے ساتھ شروع کیا۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئیوری کاسٹ کے تکنیک ڈائریکٹر صبری لاموچی نے کہا کہ ڈروگبا نے ٹیم پر مثبت اثرات ڈالے ہیں اور اس فتح میں سب سے بڑا حصہ ڈروگبا کا ہے۔
لاموچی نے کہا کہ ڈروگبا کو اضافی کھلاڑی کے طور پر رکھنے کی وجہ کچھ اسٹریٹجک اور کچھ کھلاڑی کی انجری تھی ، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ڈروگبا جیسا کیپٹن ہونے پر ہم خوش قسمت ہیں جیسے ہی وہ میدان میں اترا ہر چیز ایک دم سے تبدیل ہو گئی۔
عالمی کپ کے کل کے میچوں کے نتائج کچھ اس طرح ہیں : اٹلی 2۔ برطانیہ 1، کوسٹا ریکا 3۔ یوروگوئے 1، کولمبیا 3۔ یونان 0 ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں