عالمی کپ میں غیر متوقع نتائج کا سلسلہ جاری ہے

کوستا ریکا نے اٹلی کو شکست دیتے ہوئے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے

101935
عالمی کپ میں غیر متوقع نتائج کا سلسلہ جاری ہے

عالمی فٹ بال کا ہیجان جاری ہے۔
کل اس سلسلے میں تین میچ کھیلے گئے۔
سن 2014 فیفا عالمی کپ میں ای گروپ کے پہلے میچ میں فاتح رہنے والے فرانس اور سویٹزلینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں گولوں کی بارش ہوئی۔
یہ میچ 5۔ 2 کے اسکور سے فرانس نے جیت لیا جس کے بعد یہ اپنے گروپ میں سر فہرست ہے۔
ای گروپ میں اپنے پہلے میچوں میں شکست سے دوچار ہونے والے ہونڈراس اور ایکواڈر کے درمیان بھی میچ کھیلا گیا جس کو ایکواڈر نے دو ایک کے اسکور سے جیت لیا۔
ڈی گروپ میں اٹلی اور کوستا ریکا آمنے سامنے آئے۔
اپنے گروپ کے پہلے میچوں میں کامیابی سے ہمکنار ہونے والی ان دونوں ٹیموں میں سے اب کی بار کوستا ریکا نے برتری قائم کر لی۔ اس نے اٹلی کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں