سعودی عرب کو کیا ہورہا ہے؟اسکواش ٹورنامنٹ وہ بھی خواتین کا

سعودی عرب کی پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دارالحکومت ریاض میں اتوار سے خواتین کا پہلا اسکواش ماسٹر ٹورنامنٹ شروع ہوگیا ہے

883672
سعودی عرب کو کیا ہورہا ہے؟اسکواش ٹورنامنٹ وہ بھی خواتین کا

سعودی عرب کی پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دارالحکومت ریاض میں اتوار سے خواتین کا پہلا اسکواش ماسٹر ٹورنامنٹ شروع ہوگیا ہے۔

اس ٹورنا منٹ میں سعودی عرب کی کھلاڑی ندا ابو النجا سمیت اسکواش کی 32 عالمی کھلاڑی خواتین حصہ لے رہی ہیں۔

ندا سعودی عرب کی جانب سے حصہ لینے والی واحد کھلاڑی ہیں وہ دوسرے نمبر کی عالمی کھلاڑی فرانس کی کامیلی سریم کے مد مقابل میدان میں اتریں گی۔

ان دونوں میں جیتنے والی کھلاڑی کا آٹھ مرتبہ اسکواش کی عالمی چیمپیئن رہنے والی کھلاڑی نیکول ڈیوڈ سے کوارٹر فائنل میں مقابلہ ہوگا۔

پی ایس اے ورلڈ ٹور کے چیئرمین زیاد الترکی نے ندا کو اس ٹورنا منٹ میں سعودی عرب کی نمائندگی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

ٹورنا منٹ میں شریک کھلاڑیوں اور حکام  کے اعزاز میں سعودی فیڈریشن برائے کمیونٹی اسپورٹس کی صدر شہزادی ریما بنت بندر آل سعود نے عشائیہ دیا۔

اس موقع پر زیاد الترکی نے کہا کہ  سعودی عرب میں بڑی تیزی سے چیزیں تبدیل ہورہی ہیں۔ انھوں نے ندا سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ خواہ جیتیں یا ہاریں آپ ایک تاریخ رقم کررہی ہیں‘‘۔

اس ٹورنا منٹ کی فاتح کھلاڑی کو ایک لاکھ 65 ہزار ڈالرز کی رقم انعام میں دی جائے گی۔

 



متعللقہ خبریں