یورپین چمپینز لیگ میں ترک ٹیم مانچسڑ یونائیٹیڈ کے ہاتھوں شکست کھا گئی

میڈی پول باشاق شہر کی طرف سے واحد گول 75 ویں منٹ میں دینز تورنچ نے کیا

1533928
یورپین چمپینز لیگ میں ترک ٹیم مانچسڑ یونائیٹیڈ کے ہاتھوں شکست کھا گئی

یو ای ایف اے چمپینز لیگ کے ایچ گروپ  کے چوتھے میچ میں  برطانوی ٹیم مانچسڑ یونائیٹیڈ  کے ہوم گراؤنڈ میں ایک کے مقابلے میں 4 گولوں سے شکست کھانے والا میڈی پول باشا ق شہر  تین پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں آخری نمبر پر رہا ہے۔

میڈی پول باشاق شہر کی طرف سے واحد گول 75 ویں منٹ میں دینز تورنچ نے کیا۔

ترک فٹ بال کلب اپنے گروپ  کے چار میچوں میں تین بار شکست اور ایک بار فتح سے ہمکنار ہوا ہے۔  جبکہ مانچسڑ یونائیٹیڈ نے تین میچوں میں فتح یاب ہوتے ہوئے 9 پوائنٹس کے ساتھ گروپ لیڈر شپ کو برقرار رکھا ہے۔

اسی گروپ کے دوسرے میچ میں پی ایس جی نے لیپ زیگ کو ایک ۔ صفر  کے اسکور سے شکست دی۔

میڈی پول باشاق شہر  گروپ کا پانچواں میچ 2 دسمبر کو لیپ زیگ کے  ساتھ کھیلے گا۔

 



متعللقہ خبریں