پاکستانی کرکٹ ٹیم سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست سے دو چار ہو گئی

صدرِ مملکت  عارف علوی  ، وزیراعظم عمران خان، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سمیت  اعلی حکام نے  گرین شرٹس کو خراج تحسین پیش  کیا

1733015
پاکستانی کرکٹ ٹیم سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست سے دو چار ہو گئی

آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دوسرے ٹی ٹونٹی سیمی فائنل میں شکست دیدی۔ اعصاب شکن میچ میں شکست کے باوجود پاکستانی ٹیم ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔

صدرِ مملکت  عارف علوی  ، وزیراعظم عمران خان، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سمیت  اعلی حکام نے  گرین شرٹس کو خراج تحسین پیش  کیا۔

دبئی میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے محمد رضوان اور فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 176 رنز بنائے تھے، کینگروز نے یہ ہدف 19 اوورز میں حاصل کر لیا۔ ڈیوڈ وارنر، میتھیو ویڈ اور مارکس سٹوئنس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔

آسٹریلیا کے ہاتھوں اعصاب شکن میچ ہارنے کے باوجود ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور ہر کوئی گرین شرٹس کو خراج تحسین پیش کرنے لگا۔ اسی دوران کچھ شائقین نے حسن علی پر طنزیہ وار بھی کیے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بابر اعظم کے بارے میں کہا کہ بخوبی جانتا ہوں آپ سب اس وقت کیسا محسوس کر رہے ہیں کیونکہ مجھے کرکٹ کے میدان میں بھی ایسی ہی مایوسیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن گرین شرٹس نے اپنی کرکٹ کے معیار اور جیت میں جس عاجزی کا مظاہرہ کیا ہمیں  اس پر فخر ہے۔

انہوں نےآسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو فائنل کے  لیے کوالیفائی کرنے  کی  مبارکباد بھی  دی۔

صدر مملکت عارف علوی نے ٹویٹر پر لکھا کہ میچ میں جیت پر آسٹریلوی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، قومی ٹیم نے  اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا  لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا۔

 



متعللقہ خبریں