ترکی کے وقف بینک وومن والی بال کلب یورپی چمپین

ترک ٹیم نے   یورپی کلبوں کی سطح کے   سب سے بڑے  ٹائٹل کو  5 ویں بار اپنے نام کیا ہے

1830801
ترکی  کے  وقف بینک وومن والی بال کلب یورپی چمپین

ترکی کے وقف  بینک  نے   یورپی والی   بال  چمپینز لیگ میں  چمپین  کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے   ایک  تاریخی کامیابی پر اپنی مہر  ثبت کی ہے۔

سلووینیا کے  دارالحکومت   لوبلیانا میں منعقدہ    چمپینز لیگ کے  فائنل میں  اطالوی ٹیم  ایموکو  والی کو  3۔ 1  کے اسکور سے شکست  دینے والی  ترک ٹیم نے   یورپی کلبوں کی سطح کے   سب سے بڑے  ٹائٹل کو  5 ویں بار اپنے نام کیا ہے۔

یہ میچ  ٹی آرٹی سپور چینل پر براہ  راست نشر کیا گیا۔

وقف بینک کلب کی برازیلین کھلاڑی Gabriela Guimaraes نے بھی سپر فائنل کے سب سے قیمتی کھلاڑی کا ایوارڈ جیتا۔

وقف بینک کلب  نے 2011، 2013۔ 2017 اور 2018 کے بعد اب 2022 میں 5 ویں چمپین    شپ جیتی ہے، تو  اسے تین بار فائنل  میچ میں  شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 



متعللقہ خبریں