دولت مشترکہ مقابلے: پاکستانی نیزہ باز نے سونے کا تمغہ جیت لیا

دولت مشترکہ کھیلوں کے نیزہ بازی  کے مقابلے میں پاکستان کے لیے طلائی تمغہ جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو پاکستان کی نامور شخصیات کی جانب سے مبار کباد دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے

1865009
دولت مشترکہ مقابلے: پاکستانی نیزہ باز نے سونے کا تمغہ جیت لیا

دولت مشترکہ کھیلوں کے نیزہ بازی  کے مقابلے میں پاکستان کے لیے  طلائی تمغہ جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو پاکستان کی نامور شخصیات کی جانب سے مبار کباد دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

صدر عارف علوی نے ارشد ندیم کو  دولت مشترکہ  کھیلوںمیں پاکستان  کے لیے طلائی تمغہ جیتنےاور تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد دی اورکہا کہ آپ قوم کا فخر  ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا  کہ ارشد ندیم نے   طلائی تمغہ جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

شہباز شریف نے لکھا   کہ ارشد ندیم کی مستقل مزاجی، جذبہ اور محنت ہمارے نوجوانوں کے لیے سبق آموز  ہے۔

وزیر اعظم نے کہا  کہ ارشد، آپ کی شاندار کامیابی پر مبارکباد ہو۔



متعللقہ خبریں