ترکیہ، لیگ میچوں کو زلزلے کی بنا پر 3-4 مارچ سے بحال کیا جائیگا، ترک فٹ بال فیڈریشن

متاثرہ علاقوں کے فٹ بال کلبوں کو بلا شرط لیگ دستبرداری کا حق دیا جائیگا

1944738
ترکیہ، لیگ میچوں کو زلزلے کی بنا پر 3-4 مارچ سے بحال کیا جائیگا، ترک فٹ بال فیڈریشن

قاہرا مان ماراش میں زلزلے کی تباہ کاریوں کے بعد یکجا ہونے والے ترک فٹ بال فیڈریشن اور کلبوں کی یونین فاؤنڈیشن کے منتظمین   نے  لیگ میچوں کو 3 ۔ 4  مارچ سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹرکش فٹ بال  فیڈریشن کے چیئرمین  مہمت بیوک ایکشی  کا کہنا ہے کہ "ہم نے اس ہفتے  کے میچوں کو آئندہ کے ہفتے تک ملتوی کر دیا تھا۔ لیکن ہمیں انتہائی  برے حالات کا سامنا ہے لہذا ہم نے  میچوں کے سلسلے کو 3 مارچ سے شروع کرنے کا  فیصلہ کیا ہے ۔ خطائے سپور  کلب نے آج ایک خط بھیجتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ وہ اس سیزن میں اپنے میچ نہیں کھیل سکیں  گے۔ اگر غازی اینتپ  بھی لیگ سے دستبردار ہونا چاہتا ہے، تو ان دونوں کلبوں کے حقوق برقرار  رکھے جانے کی شرط پر ہم 17 ٹیموں کے ساتھ سپر لیگ کو جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں