مریح دیمیرال فخرِ ترکیہ، دیمیرال عطیہ مہم میں عطیات کی مقدار 8 ملین لیرا تک پہنچ گئی

کھُلی نیلامی میں پیش کی گئی 'کریم بینزیما 'اور 'ہیری کین' کی کِٹیں12 لاکھ 50 ہزار لیرا میں فروخت  ہو گئی ہیں: دیمیرال

1946009
مریح دیمیرال فخرِ ترکیہ، دیمیرال عطیہ مہم میں عطیات کی مقدار 8 ملین لیرا تک پہنچ گئی

ترکیہ کے قومی فٹبالر مریح دیمیرال اٹلی میں شروع کردہ عطیہ مہم کے ساتھ ملک کا فخر بن گئے ہیں۔

مریح دیمیرال کی شروع کردہ عطیہ مہم میں عطیات کی مقدار 8 ملین لیرا کے قریب پہنچ چکی ہے۔

ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں مریح نے کہا ہے کہ کھُلی نیلامی میں پیش کی گئی 'کریم بینزیما 'اور 'ہیری کین' کی کِٹیں12 لاکھ 50 ہزار لیرا میں فروخت  ہو گئی ہیں۔

اس سے قبل ترکیہ کے قومی فٹبالر مریح دیمیرال کی کوششوں سے پیرس سینٹ جرمین کلب سے لیونل میسی اور کلیئن باپے، مانچسٹر سٹی کلب سے ارلنگ ہالانڈ، الناصر کلب سے کرسٹیانو رونالڈو، روما کلب سے پاولو ڈیبالا، آٹلیٹیکو  میڈرڈ کلب سے اونٹوئین گریزمین جیسے معروف فٹبالروں  کے دستخطوں والی کِٹوں کو بھی ترکیہ کے زلزلہ زدگان کی مدد کی خاطر کھُلی نیلامی میں فروخت کے لئے پیش کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں