اس میچ نے ہمارے ملک کو روحانی طور پر بہت اچھا محسوس کرایا ہے، عبداللہ آوجی

"اس میچ میں ترکیہ بھر میں ترابزون سپور کو سپورٹ کیا  گیا‘‘

1947748
اس میچ نے ہمارے ملک کو روحانی طور پر بہت اچھا محسوس کرایا ہے، عبداللہ آوجی

 UEFA کانفرنس لیگ کے پلے آف مرحلے  کے پہلے میچ میں سوئٹزرلینڈ کی باسل ٹیم کو ایک۔ صفر سے  شکست دینے والے ترک فٹ بال کلب ترابزون سپور کے کوچ عبداللہ آوجی کا کہنا ہے کہ  "اس میچ نے ہمارے ملک کو روحانی طور پر بہت اچھا محسوس کرایا ہے۔"

میچ کے اختتام پر منعقدہ پریس کانفرنس میں آوجی  نے کہا، "اس میچ میں ترکیہ بھر میں ترابزون سپور کو سپورٹ کیا  گیا، "یہاں آنے والے فٹ بال  کلبوں کے صدور، سوشل میڈیا میں ہمارے حوصلے بلندکرنے والوں، اسٹیڈیم میں  گلاتاسرائے، فنیر باہچے، بیکشتاش، ملاتیا، ادیامان کے یونیفارموں میں ملبوس تماشائیوں اور ان کے پرچموں کو دیکھنا ایک انتہائی مسرت کی بات تھی۔ فٹ بال میں تسلی پانے  اور متحد ہونے کی طاقت ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ اگر ہم ، ملک جس عمل سے گزر رہا ہے ، سے اپنا منہ موڑتے ہوئےتھوڑا سا مسکرا ئیں ہیں۔"

کوچ نے یاد دہانی کرائی  کہ باسیل  کے ساتھ انتقامی میچ کے بعد جرمنی میں زلزلہ زدگان کے لیے ایک خصوصی میچ کھیلا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں