سرجیو پیریز نے سعودی عربین گرینڈپری، 2023 فارمولا 1 ورلڈ چیمپئن شپ کی دوسری ریس اپنے نام کر لی

پول پوزیشن میں شروع کرنے والے سرجیو پیریز شروع میں ہی الونسو سے اپنی جگہ کھو بیٹھے لیکن ریس کے تسلسل میں برتری حاصل کر لی

1962421
سرجیو پیریز نے سعودی عربین گرینڈپری، 2023 فارمولا 1 ورلڈ چیمپئن شپ کی دوسری ریس اپنے نام کر لی

ریڈ بل ڈرائیور سرجیو پیریز نے سعودی عربین گرینڈپری، 2023 فارمولا 1 ورلڈ چیمپئن شپ کی دوسری ریس جیت لی۔

میکس ورسٹاپن نے ریس کا آغاز 15ویں قطار سے کیا اور ریس کو دوسرے نمبر پر ختم کیا۔ اگرچہ فرنیندو الونسو نے تیسرے نمبر پر لائن کو عبور کیا، لیکن ریس کے بعد انہیں 10 سیکنڈ کا جرمانہ دیا گیا اور آخری پوڈیم پوزیشن جارج رسل کے نام کر دی گئی۔

پول پوزیشن میں شروع کرنے والے سرجیو پیریز شروع میں ہی الونسو سے اپنی جگہ کھو بیٹھے لیکن ریس کے تسلسل میں برتری حاصل کر لی۔

چیمپئن شپ لیڈر میکس ورسٹاپن، جنہوں نے کوالیفائنگ لیپس میں انجن کی خرابی کی وجہ سے ریس کا آغاز 15ویں مقام سے کیا، پوری ریس میں 14 پائلٹس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریس دوسرے نمبر پر رہے۔

دوسری جانب آسٹن مارٹن کے ڈرائیور فرنیندو الونسو کو ریس کے بعد 10 سیکنڈ کا جرمانہ دیا گیا ا کیونکہ اس نے 5 سیکنڈ کی پنالٹی کو قواعد کےمطابق نہیں لیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں