لندن میراتھن کینیا کے کلون کیپٹم نے جیت لی

26 اعشاریہ 2 میل کا فاصلہ سب سے پہلے کینیا کے کیلون کیپٹم نے طے کیا، انہوں نے دو گھنٹے ایک منٹ اور 25 سیکنڈز میں اعزاز اپنے نام کیا

1979051
لندن میراتھن کینیا کے کلون کیپٹم نے جیت لی

 لندن میراتھن کینیا کے کیلون کیپٹم نے اپنے نام کر لی ہے۔

 26.2 میل طویل دوڑ کا آغاز گرینچ سے ہوا جس میں شرکا کینیری وارف، ٹاوربرج اور ٹریفالگر اسکوائر سے دوڑتے ہوئے بکنگھم پیلس کے سامنے مال پر پہنچے۔

میراتھن میں شامل دوڑنے والا ہر ایتھلیٹ کسی نہ کسی چیرٹی کے لئے رقم جمع کرنے کے مقصد سے دوڑ رہا تھا۔

26 اعشاریہ 2 میل کا فاصلہ سب سے پہلے کینیا کے کیلون کیپٹم نے طے کیا، انہوں نے دو گھنٹے ایک منٹ اور 25 سیکنڈز میں اعزاز اپنے نام کیا۔

میراتھن مقابلے میں دوسری پوزیشن کینیا ہی کے جیفری نے تین منٹ کے فرق سے اپنے نام کی۔

خواتین کی دوڑ میں نیدرلینڈز کی سیفان حسن سب سے آگے رہیں، انہوں نے فاصلہ دو گھنٹے اٹھارہ منٹ 33 سیکنڈز میں طے کیا، ایتھوپیا کی ایتھلیٹ ایلیمو نے صرف پانچ سیکنڈز کے فرق سے دوسری پوزیشن حاصل کی۔



متعللقہ خبریں