نوواک جوکوویچ نے تیسری بار گرینڈ سلیم جیت لیا

سربیا کے نوواک جوکووچ نے سخت مقابلے کے بعد ناروے کے کیسپر روڈ کو شکست دے کر تیسری بار فرینچ اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے

1998559
نوواک جوکوویچ  نے تیسری بار گرینڈ سلیم جیت لیا

سربیا کے نوواک جوکووچ نے سخت مقابلے کے بعد ناروے کے کیسپر روڈ کو شکست دے کر تیسری بار فرینچ اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

وہ اس فتح کے ساتھ دنیائے ٹینس میں سب سے زیادہ گرینڈ سلیم جیتنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

گزشتہ روز فائنل سے پہلے نوواک جوکووچ اور اسپین کے رافیل نڈال دونوں نے کریئر میں 22، 22 گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتے تھے۔

فائنل میں کامیابی کے بعد نوواک جوکووچ نے نادال کو پیچھے چھوڑ دیا جو اس سال کے آغاز میں  زخمی ہونےکی وجہ سے ٹینس کورٹ سے باہر ہیں۔

تیسری بار فرینچ اوپن جیت کر جوکووچ دنیا کے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے ٹینس کی دنیا کے تمام گرینڈ سلیم کم از کم تین تین بار جیتے ہیں۔

انہوں نے سب سے زیادہ 10 مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتا ہے جب کہ ان کی فہرست میں دوسرا نمبر ویمبلڈن کا ہے جس میں انہوں نے سات بار ٹرافی اپنے نام کی ہے۔

جوکووچ تین مرتبہ یو ایس اوپن اور تین ہی مرتبہ فرینچ اوپن جیت کر پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے مردوں کے ٹینس میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

رافیل نڈال نے آسٹریلین اوپن اور ویمبلڈن دو دو مرتبہ جیتے ہیں جب کہ 20 گرینڈ سلیم جیتنے والے راجر فیڈرر, فرینچ اوپن کے فائنل میں صرف ایک مرتبہ ہی کامیاب ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں