یورپی چمپین شپ کے کوالیفاءنگ مرحلے میں ترکیہ نے لاٹویا کو شکست دے دی
ترکیہ اس فتح کے ساتھ 6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرِ فہرست آ گیا
2000919
یو ای ایف اے 2024 یورپی چمپین شپ کے کوالیفائنگ میچوں کے سلسلے میں ڈی گروپ میں ترکیہ نے لاٹویا کو 2 کے مقابلے میں تین گولوں سے شکست دے دی۔
ترکیہ اس فتح کے ساتھ 6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرِ فہرست آ گیا ہے۔
گروپ میں ایک میچ کم کھیلنے کے ساتھ کروشیا 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ وہیلز بھی 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جسے آرمینیا نے 4۔2 کے اسکور سے کل شکست دی ہے۔
چاند ستارے والی ٹیم اپنا چوتھا گروپ میچ 19 جون بروز پیر ترک صوبے سامسن میں وہیلز کے خلاف کھیلے گی۔
متعللقہ خبریں
ترک ٹیم یورپین تیر اندازی مقابلوں میں چمپین بن گئی
قومی ٹیم نے اپنی حریف ٹیم کو 234-217 سے شکست دیتے ہوئے یورپی چیمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا