ترکیہ بمقابلہ وہیلز

سامسن نیو 19 مئی اسٹیڈیم میں ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق شب پونے دس بجے شروع ہونے والا  یہ میچ ٹی آرٹی ون،tabii.com ، trtspor.com.tr اور ٹی آرٹی ریڈیو ون پر براہ راست نشر کیا جائیگا

2001461
ترکیہ بمقابلہ وہیلز

ترک قومی فٹ بال ٹیم 27 سال بعد صوبہ سامسن میں ۔۔

ترک قومی فٹ بال ٹیم یو ای ایف اے 2024 یورپین چمپین شپ کے کوالیفائنگ راونڈ کے سلسلے میں ڈی گروپ میں اپنے چوتھے میچ میں  وہیلز کی میزبانی کرے گی۔

سامسن نیو 19 مئی اسٹیڈیم میں ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق شب پونے دس بجے شروع ہونے والا  یہ میچ ٹی آرٹی ون،tabii.com ، trtspor.com.tr اور ٹی آرٹی ریڈیو ون پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔

میچ کے ریفری اطالوی  فابیو ماریسکا ہوں گے۔

گروپ کے دوسرے میچ میں آرمینیا اور لاٹویا مد مقابل آئینگے۔

ڈی گروپ کی دیگر ٹیم  کروشیا اس ہفتے میچ نہیں کھیلے گی۔

ترکیہ اسوقت 6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں لیڈر ہے۔

گروپ مرحلہ، جس میں  یورو 2024 میں شرکت کے لیے 20 ٹیموں کا تعین کیا جائے گا، 16-21 نومبر 2023 کو کھیلے جانے والے میچوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

جو ٹیمیں 10 گروپوں  میں پہلی 2 پوزیشنیں حاصل کرتی ہیں انہیں یورو 2024 میں شرکت کا حق حاصل ہوگا۔



متعللقہ خبریں