ترک خواتین والی بال ٹیم نے تاریخ رقم کر دی
فائنل میچ میں چین کو شکست دینے والا ترکیہ اس کھیل میں عالمی سطح پر اول نمبر پر آگیا
خواتین کی ترک قومی والی بال ٹیم 2023 نیشنز لیگ کی چوٹی پر۔۔
فائنل میچ میں چین کو شکست دینے والا ترکیہ اس کھیل میں عالمی سطح پر اول نمبر پر آگیا ہے۔
ترک ٹیم نے مقابلے کا آغاز شاندار طریقے سے کیا۔
پہلے سیٹ کو چاند ستارے والی ٹیم نے 25۔22 کے اسکور سے اپنے نام کیا۔
دوسرے سیٹ میں کم غلطیاں کرنے والے چین نے یہ سیٹ 25۔22 سے اپنے نام کر لیا۔
تیسرے سیٹ میں ترک ٹیم نے دوبارہ اپنا پلا بھاری کرتے ہوئے اسے 25۔19 کے اسکور سے پورا کیا۔
چوتھے سیٹ کو 25۔ 16 کے اسکور سے جیتنے والی ترک قومی ٹیم نے چمپین بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
ترک قومی والی بال ٹیم برائے خواتین کی یہ بین الاقوامی سطح پر عظیم ترین کامیابی ہے۔
متعللقہ خبریں
ترک ٹیم یورپین تیر اندازی مقابلوں میں چمپین بن گئی
قومی ٹیم نے اپنی حریف ٹیم کو 234-217 سے شکست دیتے ہوئے یورپی چیمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا