ترک نژاد جرمن کھلاڑی بارسیلونا کا حصہ

مانچسڑ سٹی کے  ساتھ اپنے معاہدے کی توسیع نہ کرنے والے  ترک نژاد  جرمن فٹ بالر  کا نیا کلب بارسیلونا ہو گا

2012876
ترک نژاد جرمن کھلاڑی بارسیلونا کا حصہ

مانچسڑ سٹی کلب میں پریمیئر لیگ اور چمپینز لیگ کے کپوں کو اٹھانے والے کھلاڑی الکائے گین دوعان  اب کے بعد اپنے کیریئر کو اسپین میں جاری رکھے گا۔

مانچسڑ سٹی کے  ساتھ اپنے معاہدے کی توسیع نہ کرنے والے  ترک نژاد  جرمن فٹ بالر  کا نیا کلب بارسیلونا ہو گا۔

32 سالہ فٹبال اسٹار  نے منعقدہ تقریب میں 2  جمع  1 سال کا معاہدہ کیا اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "میں بہت پرجوش ہوں، مجھے اس عظیم کلب کا حصہ بننے پر فخر ہے۔ میں نے  رے کارڈ  اور پیپ  کو دیکھ دیکھ کر اپنے فٹ بال کے جنون کو بڑھایا ہے اور اس کلب میں  میرے  کئی ہیرو موجود ہیں۔  یہ میرے  لیےہمیشہ ایک حوالہ رہے ہیں اور یہاں پر  کھیلنا  میرے لیے بڑا ہی خاص ہے۔"

الکائے کو آزاد  چھوڑے جانے کی رقم  کا 400 ملین یورو ہونے کا تعین کیا گیا ہے۔

سٹار فٹ بالر  سالانہ 12 ملین یورو معاوضہ وصول کریں گے۔

 


 



متعللقہ خبریں