واشنگتں اوپن ٹینس ٹورنا منٹ کے مردوں اور خواتین کے چمپین کا تعین ہو گیا
مردوں میں ڈین ایونز اور خواتین میں کوکو گاف نے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے
مبادلہ سٹی ڈی سی کے نام سے مشہور واشنگٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔
مردوں میں ڈین ایونز اور خواتین میں کوکو گاف نے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
مردوں کے مقابلوں میں انگلینڈ کے ڈین ایونز اور نیدرلینڈز کے ٹیلون گریکسپور کورٹ میں اترے
ایونز پہلا سیٹ7۔5 سے جیتنے میں کامیاب رہے، جو کافی کانٹے کا تھا۔
دوسرے سیٹ میں اپنا پلہ بھاری رکھنے والے ایونز نے 4 بار حریف کی سرو س بریک کی اور یہ سیٹ بھی 6۔3 سے اپنے نام کرتے ہوئے واشنگٹن اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
خواتین میں فائنل میچ کوکو گاف اور ماریہ ساکاری کے درمیان کھیلا گیا۔
کامیابی سے کھیلتے ہوئے کوکو گاف نے سیٹ 6-2 اور 6-3 سے ختم کیا۔
اس طرح 19 سالہ امریکی کھلاڑی واشگٹن اوپن میں چمپین بن گئیں۔۔
کوکو گاف نے اس سال اپنا دوسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل واشنگٹن اوپن کے ساتھ جیتا ہے۔
متعللقہ خبریں
ترک ٹیم یورپین تیر اندازی مقابلوں میں چمپین بن گئی
قومی ٹیم نے اپنی حریف ٹیم کو 234-217 سے شکست دیتے ہوئے یورپی چیمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا