یورپی اوریئنٹ ریلی کا آغاز ہو گیا

یہ ریلی سولہ ستمبر کو گیارہ ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے  سربیا ،بلغاریہ،ترکیہ ایران ،آذربائیجان،اوزبکستان،کرغزستان ،قازقستان  اور چین سے ہوتے ہوئے منگولیا میں ختم ہوگی

2027214
یورپی اوریئنٹ ریلی کا آغاز ہو گیا

 دنیا کی اہم ترین ریلیوں میں  شمار  یورپ اوریئنٹ مشرقی و مغربی دوستانہ ریلی کے سلسلے میں شاہراہ ریشم ریلی  کا آغاز ہو گیا ہے۔

 اس ریلی میں چھ یورپی ممالک سے چالیس کے قریب ڈرائیور  انیس اگست کو  ترکیہ کے راستے جرمنی ،آسٹریا اور اٹلی سے  گزرتے ہوئے  بیس اگست کو ہنگری پہنچے ۔

  یہ ریلی سولہ ستمبر کو گیارہ ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے  سربیا ،بلغاریہ،ترکیہ ایران ،آذربائیجان،اوزبکستان،کرغزستان ،قازقستان  اور چین سے ہوتے ہوئے منگولیا میں ختم ہوگی ۔

 مشرقی مغربی دوستانہ ریلی کی انجمن کے صدر نادر سرین نے  ریلی کے متعلق یورپی پارلیمان سے اپنے خطاب میں بتایا کہ اس ریلی کے اہم مقاصد میں  ترکیہ کا تعارف بھی شامل ہے، ریلی میں  چھ ممالک سے بیس گاڑیاں اور چالیس ڈرائیورز حصہ لے رہے ہیں جو کہ اپنے ملکوں کو واپسی پر ترک مہمان نوازی  کے ترجمان ہونگے، اس ریلی نے مشرق و مغرب کے درمیان ایک پل کی حیثیت سے بالخصوص جنگ زدہ  خطے  میں اپنی اہمیت کو مزید اجاگر کیا ہے ۔

 سرین نے بتایا کہ یہ ریلی اناطولیہ سے گزرتے ہوئے دریائے دینیوئوب کو  اورہون وادی سے منسلک کرے گی۔

 



متعللقہ خبریں