ترک قومی وومن والی بال ٹیم پولینڈ سے کوارٹر فائنل میں مد مقابل آئیگی

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کے پیلیس 12 ہال میں کھیلا جانے والا یہ میچ ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے  شروع ہوگا اور اسے TRT Spor پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

2030669
ترک قومی وومن والی بال ٹیم پولینڈ سے کوارٹر فائنل میں مد مقابل آئیگی

ترک قومی والی بال ٹیم برائے خواتین "یورپی  چمپین شپ کے کوارٹر فائنل میں پولینڈ کے مد مقابل آئیگی۔"

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کے پیلیس 12 ہال میں کھیلا جانے والا یہ میچ ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے  شروع ہوگا اور اسے TRT Spor پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

ترک قومی ٹیم  جنہوں نے جرمنی میں کھیلے گئے گروپ سی کے 5 میچ جیت کر آخری 16 راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا نے  بیلجیئم کو 3-1 سے شکست دے کر چیمپئن شپ میں 6 میں سے 6  میچوں میں کامیابی حاصل کی اور کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔

دوسری جانب گروپ اے میں پولینڈ نے 4 میچ جیتے اور اسے  سربیا  سے  شکست کھانی پڑی۔

16 کے راؤنڈ میں پولینڈ کو  جرمنی کو 3۔0 سے شکست دی تھی۔

برسلزمیں یکم ستمبر بروز جمعہ سیمی فائنلز جبکہ  3 ستمبر کو فائنل  میچ کھیلا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں