ترک وومن قومی والی بال ٹیم اٹلی کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی

ترک  قومی وومن  والی بال ٹیم  یورپی چمپین شپ میں تیسری بار فائنل میں پہنچی ہے

2032199
ترک وومن قومی والی بال ٹیم اٹلی کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی
filenin sultanlari2.jpg
filenin sultanlari1.jpg
filenin sultanlari.jpg

ترکیہ کی خواتین کی قومی والی بال ٹیم  2023 CEV یورپی چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں گزشتہ یورپی چیمپئن اٹلی کو 3-2 سے شکست دیتے ہوئے  فائنل  میں پہنچ گئی۔

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں پہلے سیٹ کے وسط تک باہمی پوائنٹس (18-18) رہے ایگونو کی سروسز کے ذریعے اٹلی نے پہلا سیٹ 25-19 سے جیت لیا ۔

دوسرے سیٹ میں قومی ٹیم نے   برتری قائم کرتے ہوئے 25۔23 کے اسکور سے اپنے نام کیا، تو تیسرا سیٹ 25۔15 کے اسکور سے اٹلی نے جیت لیا۔

قومی ٹیم نے چوتھا سیٹ  25۔22 سے  جیتا۔

اگرچہ فائنل سیٹ کے آغاز میں ہی باہم پوائنٹس موصول ہوئے لیکن ورگاس اور ابرار قارا کرت  کے شاندار کھیل کی بدولت  قومی ٹیم نے فیصلہ کن سیٹ 15-6 اور میچ 3-2 سے جیت کر فائنل میں جگہ بنالی۔

اس طرح  ترک  قومی وومن  والی بال ٹیم  یورپی چمپین شپ میں تیسری بار فائنل میں پہنچی ہے۔

ترکیہ اور سربیا کے درمیان فائنل میچ  3 ستمبر کو کھیلا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں