ترک قومی فٹ بال ٹیم نے یورپین چمپین شپ 2024 کے لیے کوالیفائی کر لیا
ترکیہ نے ہوم گراؤنڈ میں لاٹویا کو صفر کے مقابلے میں 4 گولوں سے شکست دیتے ہوئے چمپین شپ میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا
ترک قومی ٹیم نے لاٹویا کو 4۔ صفر سے شکست دے دی۔
یورپی چمپین شپ کے کوالیفائنگ مرحلے کے ساتویں میچ میں ترکیہ نے ہوم گراؤنڈ میں لاٹویا کو صفر کے مقابلے میں 4 گولوں سے شکست دیتے ہوئے چمپین شپ میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول کر نہ سکی۔
دوسرے ہاف کے آغاز سے ہی ترک ٹیم نے حلیف ٹیم پر تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے 58 ویں منٹ میں پہلا گول کیا۔ دوسرا گول جنک توسون نے 83 ویں منٹ میں کرتے ہوئے ترک ٹیم کی جیت کی امیدیں روشن کر دیں ۔
87 ویں منٹ میں کرم آک ترک اولو نے تیسرا گول کیا جبکہ آخری گول جنک توسون نے کیا۔
اس نتیجے کے ساتھ ترکیہ 16 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سر فہرست ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے جرمنی میں 2024 میں منعقد ہونے والی یورپی فٹ بال چمپین شپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔
متعللقہ خبریں
ترک ٹیم یورپین تیر اندازی مقابلوں میں چمپین بن گئی
قومی ٹیم نے اپنی حریف ٹیم کو 234-217 سے شکست دیتے ہوئے یورپی چیمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا