2023 والی بال ویمنز کلب ورلڈ چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم ایجزاجی باشے

صدر رجب طیب ایردوان نے والی بال وومن ورلڈ کلب چمپین شپ کے فائنل میں   کپ  جیتنے والی ٹیم ایجزاجی باشے اور رنر اپ  واقف بینک  کو  مبارکباد پیش کی

2077916
2023 والی بال ویمنز کلب ورلڈ چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم ایجزاجی باشے

چین کی میزبانی میں 2023 والی بال ویمنز کلب ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں ایجزاجی باشے  نے  حریف ٹیم واقف بینک کو 3-2 سے شکست دیتے ہوئے  تیسری بار کپ جیت لیا۔

دنیا کے سب سے باوقار والی بال ٹورنامنٹس میں  شامل FIVB ویمنز ورلڈ کلب چیمپیئن شپ کے فائنل میں ترکیہ کی دو ٹیمیں مد مقابل آئیں۔

یہ دونوں ٹیمیں  گزشتہ سیزن میں CEV چیمپئنز لیگ کے فائنل میں آمنے سامنے آئی تھیں۔

ایجزاجی باشے نے  شاندار فائنل  کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے  81 ویں ٹرافی اپنے  نام کی۔

صدر رجب طیب ایردوان نے والی بال وومن ورلڈ کلب چمپین شپ کے فائنل میں   کپ  جیتنے والی ٹیم ایجزاجی باشے اور رنر اپ  واقف بینک  کو  مبارکباد پیش کی۔

صدر ایردوان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ" ایجزجی باشے  کلب کو FIVB خواتین والی بال کلب ورلڈ چیمپئن شپ  کو تیسری بار جیتنے پر  مبارکباد دیتا ہوں۔ میں اپنی دو ترک والی بال ٹیموں ایجزاجی باشے اور واقف بینک کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو کہ  تاریخ میں پہلی بار فائنل میں مد مقابل آئیں ، جس پر  ہمیں فخر ہے۔"

 



متعللقہ خبریں