ریاض میں کھیلے جانے والا گلاتا سرائے اور فنیر باہچے کے درمیان سپر کپ میچ ملتوی

میچ کی منسوخی کے حوالے سے پیش کردہ دعووں کے حوالے سے  صدارتی محکمہ اطلاعات  کے  غلط معلومات کے خلاف جدوجہد  مرکز کی جانب سے تردید  سامنے آئی ہے

2082350
ریاض میں کھیلے جانے والا گلاتا سرائے اور فنیر باہچے کے درمیان سپر کپ میچ ملتوی

گلاتا سرائے اور فنیر باہچے کے درمیان سپر کپ میچ، جس کا فٹ بال کے شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے تھے، تنظیمی رکاوٹ کا شکار ہو گیا۔

یہ میچ، جو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کھیلا جانا تھا، ایک مشترکہ فیصلے  کے ساتھ آئندہ کی کسی تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا۔

میچ  کے آغاز میں تھوڑا وقت باقی بچنے کے باوجود   دونوں کلبوں کے کھلاڑی  میدان میں نہ نکلے۔

گلاتا سرائے  کلب کے صدر درسن اوزبیک اور فنیر باہچے  کلب کے صدرعلی کوچ نے ترک فٹ بال فیڈریشن  کے صدر مہمت بیوق ایکشی سے میٹنگ  کی۔ جس کے بعد   دونوں کلبوں کے مشترکہ فیصلے کی روشنی میں میچ کو آئندہ کی کسی تاریخ پر ملتوی کر دیا گیا ۔

بتایا گیا کہ یہ فیصلہ  آرگنائزیشن  میں کچھ مسائل کی وجہ سے کیا گیا ہے۔میزبان ملک کی فٹ بال فیڈریشن اور متعلقہ اداروں اور تنظیموں کا بھی شکریہ ادا کیا گیا۔

میچ کی منسوخی کے حوالے سے پیش کردہ دعووں کے حوالے سے  صدارتی محکمہ اطلاعات  کے  غلط معلومات کے خلاف جدوجہد  مرکز کی جانب سے تردید  سامنے آئی۔

اس میں کہا گیا کہ’’میچ میں ہمارا قومی ترانہ اور ترک پرچم کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘‘  جیسے اشتعال انگیز دعوے کیے گئے ہیں،  تا ہم  ایسی کوئی  صورتحال نہیں ہے۔

میچ ملتوی ہونے کے بعد گلاتا سرائے اور فنیر باہچے کی ٹیمیں استنبول لوٹ آئیں۔

ایئرپورٹ پر اپنی ٹیموں کا استقبال کرنے والے شائقین نے کلب کے ناظمین  اورکھلاڑیوں سے محبت کا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں