عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار یوکوویچ شکست سے دوچار ہو گئے

آسٹریلوی شہر پرتھ میں کھیلے جارہے ٹینس کے یونائیٹڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر 1 نوواک یوکووچ5 سال میں پہلی بار شکست سے دوچار ہوگئے

2084732
عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار یوکوویچ شکست سے دوچار ہو گئے

آسٹریلوی شہر پرتھ میں کھیلے جارہے ٹینس کے یونائیٹڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر 1 نوواک یوکووچ5 سال میں پہلی بار شکست سے دوچار ہوگئے۔

سربیا سے تعلق رکھنے والے نوواک یوکووچ کو آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینور نے اسٹریٹ سیٹس میں ہرا دیا۔

میچ کا اسکور 6-4 اور 6-4 رہا، یہ یوکووچ کی آسٹریلیا میں 2018ء کے بعد پہلی شکست ہے۔

 یاد رہے کہ 14 جنوری سے شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن میں نوواک جوکووچ اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔



متعللقہ خبریں