خلیجی تعاون کونسل کا اجلاس:ایران کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے پر غور

خلیج وزارتی کونسل کے ریاض میں ہونے والے اجلاس میں اس امر کی از سر نو نشان دہی کی گئی کہ رکن ممالک اور ایران کے درمیان ایسے اچھے تعلقات اہم ہیں جو ایک دوسرے کی خود مختاری، معاملات میں عدم مداخلت اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں پر مبنی ہوں جبکہ ایک دوسرے کے خلاف طاقت کے استعمال اور دھمکی سے گریز کی پالیسی کی ضرورت ہے۔

81399
خلیجی تعاون کونسل کا اجلاس:ایران کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے پر غور

خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ نے زور دیا ہے کہ خلیجی تعاون کونسل کے ارکان کے تعلقات باہمی عزت اور عدم مداخلت کے اصول پر مبنی ہونے چاہییں۔
خلیج وزارتی کونسل کے ریاض میں ہونے والے اجلاس میں اس امر کی از سر نو نشان دہی کی گئی کہ رکن ممالک اور ایران کے درمیان ایسے اچھے تعلقات اہم ہیں جو ایک دوسرے کی خود مختاری، معاملات میں عدم مداخلت اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں پر مبنی ہوں جبکہ ایک دوسرے کے خلاف طاقت کے استعمال اور دھمکی سے گریز کی پالیسی کی ضرورت ہے۔
خلیج وزارتی کونسل نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران اور مغربی طاقتیں ایرانی جوہری تنازعے کے حوالے سے کسی ایسے حل پر پہنچ جائیں گی جس میں جوہری توانائی کے پر امن استعمال کی ضمانت دی گئ ہو دوسری جانب ایران کو اس امر کا پابند بنایا جائے کہ وہ بھی جوہری توانائی کسی اور ملک کو منتقل نہ کرے۔
کویت کے وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الحمد الصباح نے اجلاس کے افتتاح کے موقع پر کہا ایران کو علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے باہمی تشویش کے معاملات پر توجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں متفقہ موقف اختیار کرے تاکہ ایران جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے ساتھ پورا پورا تعاون کرے۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں