مصر: عبدالفتاح السیسی انتخابات کے فاتح

سعودی عرب کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی طرف سے پہلا مبارکباد کا پیغام

82340
مصر: عبدالفتاح السیسی انتخابات کے فاتح

مصر میں صدارتی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق سابہں وزیر دفاع عبدالفتاح السیسی انتخابات کے فاتح رہے ہیں۔
مصر کے ہائی الیکشن کمیشن کے سربراہ انور العاصی نے قاہرہ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ سیسی نے 23 ملین 7 لاکھ 80 ہزار 104 ووٹ حاصل کر کے 96.91 فیصد کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔
عاصی کے مطابق "انتخابات میں شرکت کی شرح 47.45 فیصد رہی، ووٹوں کا 96.91 فیصد سیسی نے حاصل کیا جبکہ حمدین صباحی 7 لاکھ 57 ہزار 511 ووٹوں کے ساتھ 3.9 فیصد پر رہے۔
سرکاری نتائج کے اعلان کے بعد سیسی کے حامیوں نے قاہرہ میں التحریر اسکوائر میں جمع ہونا شروع کر دیا، سکیورٹی فورسز نے اسکوائر کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا اور علاقے میں حفاظتی تدابیر میں اضافہ کر دیا گیاہے۔
دوسری طرف فوجی قبضے کی تردید اور جائز حکومت کے ساتھ تعاون کے لئے قومی اتفاق موومنٹ نے انتخابی نتائج کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور جمعہ کے روز عوام سے انتخابی نتائج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
السیسی کو کامیابی کی پہلی مبارکباد سعودی عرب کی طرف سے موصول ہوئی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعاء کی خبر کے مطابق شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
پیغام میں شاہ عبداللہ نے مصری عوام کے درپیش الجھاؤ کی صورتحال سے نکل آنے پر بھی ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔
برطانیہ کے وزیر خارجہ ولئیم ہیگ نے بھی مصر کا صدر منتخب ہونے پر عبدلفتاح السیسی کو مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ السیسی کے دور میں برطانیہ اور مصر کے باہمی تعلقات میں فروغ پیدا ہو گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں