شام: صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا عمل مکمل ہو گیا

اقوام متحدہ: انتخابات جنیوا مذاکرات کی حدود سے باہر منعقد ہوئے ہیں

82198
شام: صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا عمل مکمل ہو گیا

شام میں انتخابات کے جائز ہونے یا نہ ہونے کے مباحث کے سائے تلے منعقدہ صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا عمل مکمل ہو گیاہے۔
انتخابات میں شرکت کی شرح بہت کم ہونے کی وجہ سے ووٹ ڈالنے کے دورانیے میں 5 گھنٹے کا اضافہ کیا گیا تاہم ووٹروں کی اکثریت پولنگ اسٹیشنوں پر نہیں گئی۔
انتظامیہ کے زیر کنٹرول 10 ہزار کے قریب مراکز میں ڈالے جانے والے ووٹوں کی گنتی کا کام شروع کر دیا گیاہے۔
دارالحکومت دمشق اور دیگر شہروں میں عوام کی انتخابات میں دلچسپی کے کم ہونے کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔
انتخابی مراکز کی اکثریت میں ووٹروں کی اکثریت نے کیبن کی بجائے ڈیوٹی عملے کے سامنے ووٹ کا استعمال کیا ہے۔
اسد حامیوں کے ووٹروں کے ووٹ استعمال کرنے یا نہ کرنے کی تصدیق کرنے کے لئے ووٹروں کی انگلیوں کو کنٹرول کرنے کا بھی مشاہدہ کیا گیاہے۔
مخالفین نے اس مؤقف کے ساتھ کہ ایک ایسا ملک جہاں 1 لاکھ 60 ہزار شہری ہلاک ہو گئے ہیں وہاں انتخابات کوئی قانونی حیثیت نہیں رکھتے، انتخابات کو "خونی انتخابات" کا نام دیا ہے ۔
اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیاہے کہ یہ انتخابات جنیوا مذاکرات کی حدود سے باہر ہوئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں