لیبیا: وزیر اعظم کے دفتر پر راکٹوں سے حملہ

دارالحکومت تریپولی میں وزیر اعظم کے دفتر پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے

83464
لیبیا: وزیر اعظم کے دفتر پر راکٹوں سے حملہ

لیبیا میں پر تشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے ۔
دارالحکومت تریپولی میں وزیر اعظم کے دفتر پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ۔
البتہ اس واقے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔
دوسری جانب بن غازی کے مشرق میں باغی جرنیل خلیفہ حفتر پر بھی قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ بال بال بچ گئے۔
جنرل حفتر نے ایک بیان میں کہا کہ اس حملے کے ذمہ دار اس کی بھاری قیمت چکائیں گے۔
سیرتہ نامی شہر میں بھی بعض مسلح افراد نے ریڈ کراس کے ایک سویڈش ملازم کو ہلاک کر دیا ۔
واضح رہے کہ لیبیا میں مرکزی حکومت ان مسلح گروہوں پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں