فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال پر اقوامِ متحدہ کو سخت تشویش

اقوام ِ متحدہ کی خصوصی کمیٹی کے مطابق ، اسرائیل کے خلاف بطور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے 75 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی جسمانی حالت بگڑتی جا رہی ہے جس پر تنظیم کو تشویش ہے

84747
فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال پر اقوامِ متحدہ کو سخت تشویش

اقوام ِ متحدہ کو بھول ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی صحت کے حوالے سے خدشات لاحق ہیں۔
اقوام ِ متحدہ کی خصوصی کمیٹی کے مطابق ، اسرائیل کے خلاف بطور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے 75 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی جسمانی حالت بگڑتی جا رہی ہے جس پر تنظیم کو تشویش ہے ۔
کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ ان قیدیوں کو خود پر عائدالزامات کی وضاحت طلب کرنے اور اپنا دفاع کرنے کا پورا حق حاصل ہے ۔
بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تقریباً ایک سو فلسطینی قیدیوں نے گزشتہ ماہ ایک پُر امن مظاہرہ کرنے کی کوشش کی تھی جس کے دوران انہوں نے بھوک ہڑتال شروع کر دی تھی ۔
ایک اندازے کے مطابق ، اسرائیلی جیلوں میں پانچ ہزار کے لگ بھگ فلسطینی بند ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں