عراق:فوج نے سمرہ شہر کا نظام سنبھال لیا

عراقی فوج نے دولت اسلامیہ برائے عراق و شام (داعش ) کے عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائی کے بعد سمرّہ نامی شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے

84505
عراق:فوج نے سمرہ شہر کا نظام سنبھال لیا

عراق میں پر تشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے ۔
عراقی فوج نے دولت اسلامیہ برائے عراق و شام (داعش ) کے عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائی کے بعد سمرّہ نامی شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔
گزشتہ سال دسمبر سے اب تک مغربی عراقی شہر الانبار اور اردن شام سرحد تک پھیلے علاقے میں داعش کے عسکریت پسندوں کے خلاف وسیع پیمانے پر فوجی کاروائیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں اس نے سمرّہ شہر میں مذکورہ تنظیم کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔
ان حملوں کے بعد عراقی فوج نے شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے دوسری جانب فلوجہ میں کی جانے والی گولہ باری کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں