امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان ملاقات کا امکان

ایران اور چھ بڑی طاقتوں کے درمیان ویانا میں آج ہونے والے مذاکرات سے قبل امریکہ اور ایران کے وفود بھی اہم ملاقات کریں گے۔ دونوں ملکوں کے وفود کی ملاقات میں علاقائی صورت حال بالخصوص شام اور لبنان کی صورت حال پر غور کیا جائے گا

88644
امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان ملاقات کا امکان

ایران اور چھ بڑی طاقتوں کے درمیان ویانا میں آج ہونے والے مذاکرات سے قبل امریکہ اور ایران کے وفود بھی اہم ملاقات کریں گے۔ دونوں ملکوں کے وفود کی ملاقات میں علاقائی صورت حال بالخصوص شام اور لبنان کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔
امریکی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں میڈیا میں آنے والی اس خبر کی تصدیق کی گئی ہے کہ ویانا مذاکرات سے قبل ایرانی اور امریکی وفود براہ راست ملاقات کریں گے۔
بیان کے مطابق امریکی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ ولیئم برنز کریں گےجن کے علاوہ وفد میں امریکی سیکرٹری خارجہ وینڈی شرمن بھی شامل ہوں گے جو ایران کے جوہری تنازع پر بات چیت کے لیے اب تک اعلیٰ مذاکرات کار کے طور پر خدمات انجام دیتے چلے آ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گز شتہ سال 24 نومبر کو ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان تہران کے متنازعہ جوہری پروگرام پر ابتدائی معاہدے میں ان دونوں کا کردار کلیدی سمجھا جاتا رہا ہے۔
امریکی وفد سے ملاقات کے بعد ایرانی حکام روسی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے جس کے بعد چھ بڑی طاقتوں اور ایران کے مابین جوہری تنازع پر براہ راست مذاکرات شروع ہوں گے۔
مذاکرات کا یہ دور فریقین کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
اس دوران ایران یورینیم کی افزودگی محدود کرنے پر تیار ہوا تو اس پر عائد عالمی اقتصادی پابندیوں میں مزید نرمی کی جائے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں