دولتِ اسلامیہ عراق و شام تنظیم کی پیش قدمی جاری

دولت اسلامی عراق و شام تنظیم نے عراق کے صوبہ انبار میں مزید ایک قصبے پر قبضہ کر لیا ہے۔ دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) نے عراق کے کئی شہروں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

103232
دولتِ اسلامیہ عراق و شام تنظیم کی پیش قدمی جاری

دولتِ اسلامیہ عراق و شام تنظیم نے عراق میں اپنی پیش قدمی کو جاری رکھا ہوا ہے۔
عراقی فوج اور شام میں اسد انتظامیہ نے دولتِ اسلامیہ عراق و شام تنظیم کے خلاف اپنے فوجی آپریشن کو جاری رکھا ہوا ہے۔
جبکہ دولت اسلامی عراق و شام تنظیم نے عراق کے صوبہ انبار میں مزید ایک قصبے پر قبضہ کر لیا ہے۔
گذشتہ دو دنوں کے درمیان یہ چوتھا قصبہ ہے جس پر شدت پسندوں نے قبضہ کیا ہے۔
حکام کے مطابق داعش کے جنگجوؤں نے جس چوتھے مقام پر قبضہ کیا ہے وہ اردن کی سرحد سے 90 میل مشرق میں واقع رتبہ کا قصبہ ہے۔
مبصرین کے مطابق جس طرح سرکاری فوجیں شدت پسندوں کے خلاف بے بس نظر آ رہی ہیں اس پر بغداد میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ شدت پسندوں کے جنگجو سرکاری فوجیوں سے بہتر تربیت یافتہ ہیں اور ان کے پاس نا صرف لڑنے کا بہتر تجربہ ہے بلکہ ان کے پاس فوج سے بہتر اسلحہ بھی موجود ہے۔
واضح رہے کہ دولت اسلامی عراق و شام (داعش) نے عراق کے کئی شہروں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں