ایران کا قاتل کو سزائے موت دینے پر نکتہ چینیوں کے خلاف رد عمل

ایرانی شہر شیراز میں اگست 2018 میں اقتصادی مسائل کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران  ایک سیکورٹی اہلکار کو قصدی طور پر ہلاک کرنے کے الزام کے ساتھ  افکاری کو  گزشتہ ماہ سزائے موت صادر کی گئی تھی

1490382
ایران کا قاتل کو سزائے موت دینے  پر نکتہ چینیوں کے خلاف رد عمل

ایران نے ریسلر نوید افکاری کے  احتجاجی مظاہرے کے دوران ایک سیکورٹی اہلکار کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت دیے جانے پر نکتہ چینی کرنے والے یورپی یونین کے ممالک کے خلاف رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے ۔

ایرانی    ڈپٹی چیف جسٹس علی بقیری نے سرکاری ٹیلی ویژن پر اپنے  بیان میں    یورپی یونین یونین  کے ممالک اور ان ممالک کے تہران میں سفارتخانوں کے ملک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ان  کا کہنا ہے کہ غیر ممالک کا دباو ایران کے فیصلے کو متاثر نہیں کرے گا۔

ایرانی شہر شیراز میں اگست 2018 میں اقتصادی مسائل کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران  ایک سیکورٹی اہلکار کو قصدی طور پر ہلاک کرنے کے الزام کے ساتھ  افکاری کو  گزشتہ ماہ سزائے موت صادر کی گئی تھی۔

افکاری کو تمام تر اعتراضات کے باوجود 12 ستمبر کے روز پھانسی کے پھندے  پر لٹکا دیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں