یمن: حوثیوں کی طرف سے مہاجر کیمپ پر میزائل حملہ، عورتیں اور بچے زخمی

یمن میں ایرانی حمایت کے حامل حوثیوں کی طرف سے معارب میں مہاجر کیمپ پر فضائی حملے کے نتیجے میں عورتیں اور بچے زخمی ہو گئے

1745353
یمن: حوثیوں کی طرف سے مہاجر کیمپ پر میزائل حملہ، عورتیں اور بچے زخمی

یمن میں ایرانی حمایت کے حامل حوثیوں کی طرف سے معارب میں مہاجر کیمپ پر فضائی حملے کے نتیجے میں عورتیں اور بچے زخمی ہو گئے ہیں۔

معارب گورنر دفتر کے ٹویٹر پیج سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق حوثیوں نے شہر کے مغرب میں واقع بین الاقوامی مہاجر تنظیم کے کیمپ الحمہ پر دو میزائل گرائے۔ حملے میں عورتیں اور بچے زخمی ہوئے ہیں تاہم زخمیوں کی تعداد کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ 2 اور 6 دسمبر کو بھی حوثیوں نے معارب کے جنوبی علاقے الجُبہ پر حملہ کیا جو شہری جانی نقصان کا سبب بنا تھا۔

خانہ جنگی کی لپیٹ میں آئے ملک یمن میں حکومتی قلعوں میں سے ایک اور پیٹرول اور قدرتی گیس کے ذخائر سے مالامال علاقہ معارب اور اس کے اطراف کے علاقے حالیہ دنوں میں جھڑپوں کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں معارب، جھڑپوں کی وجہ سے مختلف علاقے سے آنے والے، 2 ملین سے زائد مہاجرین کی بھی میزبانی کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں