اسرائیل: یہودی بستیوں کی تعمیر نہ تو روکی گئی ہے نہ ہی روکی جائے گی

مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی: وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو

1951896
اسرائیل: یہودی بستیوں کی تعمیر نہ تو روکی گئی ہے نہ ہی روکی جائے گی

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے کہا ہے کہ مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

بنیامین نیتان یاہو نے ٹویٹر پیج سے ، اردن کے شہر عقبہ میں فلسطین، اسرائیل، اردن، امریکہ اور مصر کی شرکت سے منعقدہ سکیورٹی اجلاس کے بارے میں، بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں انہوں نے، یہودی بستیوں کی تعمیر سے متعلق،  اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی خبروں کی تردید کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "یہودیہ اور سامیریہ میں تعمیر و ترتیب کا کام بغیر کسی تبدیلی کے طے شدہ شکل میں اور منصوبے کے مطابق جاری رہے گا۔ منصوبے کو نہ تو روکا گیا ہے اور نہ ہی روکا جائے گا"۔

واضح رہے کہ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے کہا تھا کہ " اردن کے شہر عقبہ میں فلسطین، اسرائیل، اردن، امریکہ اور مصر کی شرکت سے منعقدہ سکیورٹی اجلاس کے نتیجے میں اسرائیل نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کو 4 ماہ کے لئے روکنے کا فیصلہ کیا ہے"۔

اردن وزارت خارجہ نے مذکورہ اجلاس کا اختتامی اعلامیہ شائع کیا تھا ۔ اعلامیے میں تصدیق کی گئی تھی  کہ فلسطین انتظامیہ اور اسرائیل حکومت  یک طرفہ اقدامات کو 3 سے 6 ماہ کے لئے روکنے پر تیار ہیں ۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ یک طرفہ اقدامات کو روکنا ، اسرائیل حکومت کے 4 ماہ تک نئی یہودی بستیوں کی بحث  کو بند رکھنے  اور 6 ماہ تک غیر قانونی بستیوں کی منظوری نہ دینے پر مبنی ہے۔



متعللقہ خبریں