کیوبا کے ساتھ مل کر امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنا ہوگا: ایران

مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رئیسی نے کہا کہ 1979 کے ایرانی انقلاب کے بعد کیوبا کے ساتھ تعلقات ترقی کے دور میں داخل ہوئے،امریکہ غلطی پر  ہے کہ وہ  پابندیاں لگا کر ہم جیسے ممالک کو روکنے کا منصوبہ بنا رہا ہے

2072423
کیوبا  کے ساتھ مل کر امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنا ہوگا: ایران

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا  ہے کہ کیوبا کے ساتھ ان کے ملک کے تعاون سے امریکہ کی پابندیوں کا مقابلہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ایرانی سٹوڈنٹس نیوز ایجنسی ISNAکے مطابق، رئیسی نے کیوبا کے صدر میگوئل ماریو دیاز کینیل کا استقبال کیا جو اپنے دو روزہ دورے کے ایک حصے کے طور پر تہران میں تھے جن کا سعادت آباد محل میں ایک سرکاری تقریب کے ساتھ استقبال کیا گیا ۔

باہمی وفود اور دو طرفہ ملاقاتوں کے بعد دونوں صدور کی موجودگی میں سائنس، ٹیکنالوجی، صحت، زراعت، توانائی، کان کنی اور مواصلات کے شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رئیسی نے کہا کہ 1979 کے ایرانی انقلاب کے بعد کیوبا کے ساتھ تعلقات ترقی کے دور میں داخل ہوئے،امریکہ غلطی پر  ہے کہ وہ  پابندیاں لگا کر ہم جیسے ممالک کو روکنے کا منصوبہ بنا رہا  ہے۔

رئیسی نے بتایا کہ ملاقات کے دوران غزہ پر اسرائیل کے حملوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عزم ظاہر کرنے کے لیے پرعزم ہیں، دنیا نے دیکھا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں عالمی برادری کتنی بے اثر ہے عالمی برادری کو  اس جنگی مشین اسرائیل کو روکنے کی ضرورت ہے ۔

دیاز کینیل نے یہ بھی بتایا کہ فیڈل کاسترو کے 22 سال بعد یہ ایران کا پہلا صدارتی دورہ ہے۔

یہ دورہ اس بات کو ظاہر کرنے کے لیے کیا گیا ہے  کہ ایران مشرق وسطیٰ میں ایک دوست ملک ہے اور ہمارے طویل مدتی اہداف کے حصول کے مقصد پر زور دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کی طرف سے خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں لوگوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں، جلد از جلد جنگ بندی کی جانی چاہیے اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے حالات سازگار کیے جانے چاہیے۔

کیوبا کے صدر نے امریکہ کی طرف سے کیوبا پر عائد اقتصادی پابندیوں کے خلاف ایران کے ساتھ اپنے ملک کے تعاون پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

 



متعللقہ خبریں