اسرائیل کا غزہ میں جانی نقصان میں اضافہ

قسام بریگیڈز نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے خلاف اپنی مزاحمتی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے

2080711
اسرائیل کا غزہ میں جانی نقصان میں اضافہ

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں 40 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

قسام بریگیڈز نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے خلاف اپنی مزاحمتی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جبالیہ البلد کے علاقے میں ایک گھر پر 40 اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا گیا تھا اور اس عمارت کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا تھا اور تمام اسرائیلی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے تھے۔

اس واقعے کے حوالے سے اسرائیلی فوج کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

حماس کے مسلح ونگ، عزالدین القسام بریگیڈز نے 7 اکتوبر کو "فلسطینیوں اور مقدس اقدار بالخصوص مسجد اقصیٰ کے خلاف مسلسل خلاف ورزیوں کا جواب دینے" کی بنیاد پر اسرائیل پر ایک جامع حملہ کیاتھا۔

اسرائیل نے اعلان کیا کہ 7 اکتوبر کو ہونے والے حملوں میں 1,200 اسرائیلی ہلاک اور 5,132 زخمی ہوئے ہیں ۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں کم از کم 8 ہزار 200 بچوں اور 6 ہزار 200 خواتین سمیت 20 ہزار 674 فلسطینی شہید اور 54 ہزار 536 افراد زخمی ہوئے۔ جہاں ہزاروں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں، وہیں ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا کر شہریوں کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کیا جا رہا ہے جہاں لوگ پناہ لیے ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس کے 489 فوجی مارے گئے ہیں، جن میں سے 156 غزہ کی پٹی پر حملے شروع ہونے کے بعد سے، زمینی کارواءی کے دوران مارے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں