غزہ میں اسرائیل کے حملوں سے ہلاک فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 975 تک پہنچ گئی

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے 180 دنوں سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات  فراہم کی ہیں

2124227
غزہ میں اسرائیل کے حملوں سے ہلاک فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 975 تک پہنچ گئی

7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 32 ہزار 975 ہو گئی ہے۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے 180 دنوں سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات  فراہم کی ہیں ۔

قدرہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 59 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 83 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں جانیں گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 32 ہزار 975 ہو گئی، قدرہ نے بتایا کہ زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 75 ہزار 577 ہو گئی ہے ۔

وزارت صحت کے ترجمان  قدرہ نے   کہا کہ ملبے کے نیچے اور سڑک کے کنارے اب بھی لاشیں  موجود ہیں لیکن اسرائیلی فورسز کی رکاوٹ کے باعث طبی ٹیمیں اور شہری دفاع کے اہلکار لاشوں تک نہیں پہنچ سکتے ہیں ۔

 

 



متعللقہ خبریں