عمان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 12 افراد جان بحق

سیلاب کی تباہ کاریوں میں 12 افراد، 9 طلباء اور ایک غیر ملکی شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

2127808
عمان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 12 افراد جان بحق

عمان میں شدید بارشوں کے بعد پیدا ہونے والے سیلاب   کی زد میں آنے سے 12 افراد جان بحق ہو گئے۔

عمان کی خبر رساں ایجنسی او این اے کی جانب سے شائع ہونے والی خبر میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں میں 12 افراد، 9 طلباء اور ایک غیر ملکی شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

واضح رہے کہ سیلابی پانی میں بہنے والی  گاڑی میں سوار طالب علم سمیت 5 افراد کی تلاش جاری ہے۔

وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اعلان کیا گیا کہ سیلاب کی وجہ سے کچھ صوبوں میں  آن لائن  تعلیمی سرگرمیوں پر عمل در آمد کیا جا رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں