ایران اور اسرائیل تحمل کا مظاہرہ کریں:ترک امور خارجہ

ترک امور خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کا ایرانی سفارت خانے پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی تھا جس  سے کشیدگی کو ہوا ملی ،ایران کے حالیہ حملے انتقامی کاروائی  ہے جس سے خطے میں جنگ کے پھیلاو کا خطرہ بڑھ چکا ہے

2127565
ایران اور اسرائیل تحمل کا مظاہرہ کریں:ترک امور خارجہ

 ترکیہ نے  ایران اور اسرائیل سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 ترک امور خارجہ نے  ایران کی طرف سے اسرائیل پر حملے کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ ترکیہ نے غزہ کی جنگ  میں پھیلاو کے بارے میں بارہا متنبہ کیا تھا ،اسرائیل کا ایرانی سفارت خانے پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی تھا جس  سے کشیدگی کو ہوا ملی ،ایران کے حالیہ حملے انتقامی کاروائی  ہے جس سے خطے میں جنگ کے پھیلاو کا خطرہ بڑھ چکا ہے۔

امور خارجہ نے مزید کہا کہ  اس واقعے کے بعد  ایرانی اور امریکی ہم منصبوں سے رابطے میں  طرفین سے اعتدال پسندی کا مطالبہ کیا گیا ہے، ترکیہ نے ایرانی حکام اور اسرائیلی نواز مغربی ممالک  سے کشیدگی کو  کم کرنے کی اپیل کی ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں