عراق، حشد الشعبی کے ہیڈ کوارٹر پر دھماکے سے ایک شخص ہلاک 8 زخمی

بابل کے شمال میں قالسو  فوجی اڈے  میں حشد الشعبی کے ہیڈکوارٹر میں دھماکہ ہوا

2130069
عراق،  حشد الشعبی کے ہیڈ کوارٹر پر دھماکے سے ایک شخص ہلاک 8 زخمی

عراقی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ بابل میں حشد الشعبی کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والے دھماکے میں آگ لگنے سے حشد الشعبی کا ایک رکن ہلاک اور فوج کے ارکان سمیت 8 فوجی زخمی ہو گئے۔

عراقی حکومت سے وابستہ سیکیورٹی میڈیا نیٹ ورک کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ بابل کے شمال میں قالسو فوجی اڈے  پر دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس میں حشد الشعبی کا ایک رکن ہلاک اور 8 فوجی  زخمی ہوگئے۔

بتایا گیا کہ جائے حادثہ اور اس کے آس پاس ہونے والے دھماکوں اور آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ یونٹس سے ایک خصوصی ہائی ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی گئی۔

بیان میں یہ یاد دلایا گیا کہ بابل میں امریکہ کی قیادت میں اتحادی افواج کی جانب سے کوئی فضائی یا فوجی حملہ نہیں کیا گیا اور ایئر ڈیفنس کمانڈ کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا تعین کیا گیا کہ دھماکے سے پہلے اور اس کے دوران بابل کی فضائی حدود میں کوئی ڈراون یا جنگجو موجود نہیں تھے ۔

حشد الشعبی کے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ"بابل کے شمال میں قالسو  فوجی اڈے  میں حشد الشعبی کے ہیڈکوارٹر میں دھماکہ ہوا ہے ۔ تحقیقاتی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی ہے  دھماکے مالی نقصان پہنچا ہے تو بعض افراد زخمی بھی ہوئے  ہیں۔"

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "کچھ خبریں ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکہ نے آج عراق میں فضائی حملہ کیا، یہ خبریں درست نہیں ہیں۔ امریکہ نے آج عراق میں کوئی فضائی حملہ نہیں کیا۔"



متعللقہ خبریں