صدر ایردوان کا دورہ عراق آنے جانے والی بات نہیں ہو گا، وزیر اعظم عراق

پہلی بار دونوں ممالک کے درمیان مسائل کو ملتوی کرنے کے بجائے حل کرنے کا ارادہ موجود ہے

2130145
صدر ایردوان کا دورہ عراق آنے جانے والی بات نہیں ہو گا، وزیر اعظم عراق

عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السودانی نے کہا  ہےکہ صدر رجب طیب ایردوان کا دورہ عراق "معمولی نوعیت کا دورہ" نہیں ہوگا،  اس میں  دونوں ممالک کے درمیان مسائل کو حل کرنے کی خواہش کار فرما ہو گی۔

عراقی خبر رساں ایجنسی آئی این اے کے مطابق، میں اپنے رابطے جاری رکھنے والے  سودانی نے اپنے بیانات میں صدر ایردوان کے متوقع دورہ  عراق  پر اظہارِ خیال کیا۔

صدر ایردوان کے 22 اپریل کو عراق کا دورہ کرنے کا ذکر کرتے ہوئے سودانی نے کہا، "ترک صدر کا عراق کا دورہ معمول کا دورہ نہیں ہوگا، پہلی بار دونوں ممالک کے درمیان مسائل کو ملتوی کرنے کے بجائے حل کرنے کا ارادہ موجود ہے۔ "

عراقی سرزمین کو ترکیہ کے خلاف حملے کا علاقہ بننے کی اجازت نہ دینے کی وضاحت کرتے ہوئے  سوڈانی نے اس بات پر زور دیا کہ وہ صدر ایردوان کے ساتھ پانی کے مسئلے کے حل کا جائزہ لیں گے۔



متعللقہ خبریں