دو برطانوی بحری جہازوں پر حوثیوں کا حملہ

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے یمن کے علاقوں سے بحیرہ احمر کی طرف تین اینٹی شپ بیلسٹک میزائل داغے جس سے دو بحری جہازوں میں سے ایک اینڈرومیڈا اسٹار کو معمولی نقصان پہنچا

2132677
دو برطانوی بحری جہازوں پر حوثیوں کا حملہ

یمن میں حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں اینڈرومیڈا اسٹار آئل ٹینکر پر بمباری کے دعوے کے بعد امریکی سنٹرل کمانڈ نے جہاز پر حملے کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

امریکی سنٹرل کمانڈ کے مطابق، جہاز کو معمولی نقصان پہنچا ہے جس کے بعد جہاز نے اپنا سفر جاری رکھا۔ جہاز کے متعلق بتایا گیا کہ پاناما کا پرچم بردار جہاز ایک برطانوی کمپنی کی ملکیت ہے۔

برطانوی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ایمبرے نے کہا کہ جہاز کے کپتان نے اطلاع دی کہ اسے نقصان پہنچا ہےاس نے کہا کہ جہاز کا موجودہ مالک سیشلز میں رجسٹرڈ ہے۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے یمن کے علاقوں سے بحیرہ احمر کی طرف تین اینٹی شپ بیلسٹک میزائل داغے جس سے دو بحری جہازوں میں سے ایک اینڈرومیڈا اسٹار کو معمولی نقصان پہنچا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایکس ویب سائٹ پر لکھا کہ ایک میزائل "مائیشا" نامی دوسرے جہاز کے قریب گرا، لیکن اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

قبل ازیں  یو کے میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی  نے گزشتہ روز اطلاع دی تھی کہ موخا کے یمنی ساحل پر یکے بعد دیگرے دو حملوں کے نتیجے میں ایک جہاز کو نقصان پہنچا ہے۔

برطانوی رائل فورسز کے زیر انتظام ایجنسی نے ایکس پلیٹ فارم پرایک پوسٹ میں کہا کہ اسے یمن میں موخا سے 14 سمندری میل جنوب مغرب میں "دو حملوں کے بارے میں ایک جہاز سے اطلاع ملی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے حملے کے دوران جہاز کے قریب ایک دھماکہ دیکھا اور عملے نے اسے محسوس کیا اس کے بعد جہاز پر دوسرا حملہ دو میزائلوں سے ہوا جس سے جہاز کو نقصان پہنچا۔



متعللقہ خبریں