اسرائیلی وزیر حادثے کا شکار،پسلیاں ٹوٹ گئیں

اسرائیل میں ٹریفک کی سرخ بتی  کی خلاف ورزی کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے وزیر برائے سلامتی امور بن گویر کی پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں اور جسم کے کئی حصے نیلے پڑ چکے ہیں

2133057
اسرائیلی وزیر حادثے کا شکار،پسلیاں ٹوٹ گئیں

اسرائیل میں ٹریفک کی سرخ بتی  کی خلاف ورزی کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے وزیر برائے سلامتی امور بن گویر کی پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں اور جسم کے کئی حصے نیلے پڑ چکے ہیں۔

بن گویر کو حاداسہ اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے  جبکہ ان کی زخمی صاحبزادیوں میں  سے ایک کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ۔

  بن گویر کی سرکاری گاڑی کو گزشتہ جمعے کے روز  رملہ شہر میں ٹریفک کی سرخ بتی عبور کرنے کے دوران حادثہ پیش آیا تھا ۔

 گزشتہ سال بھی اسرائیلی وزیر کی گاڑی کو اسی قسم کا حادثہ پیش آیا تھا جس پر مقامی میڈیا نے  خبر دی تھی کہ بن گویر نے  خاص طور سے اپنے ڈرائیور کو ٹریفک قوانین کے احترام سےمنع کر رکھا ہے۔



متعللقہ خبریں