اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات

اسرائیلی پریس آفس کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو اور بلنکن کی ملاقات مغربی  القدس میں وزیر اعظم کے دفتر میں ہوئی

2134235
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی، جو حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں پر بات چیت کے لیے اسرائیل آئے تھے۔

اسرائیلی پریس آفس کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو اور بلنکن کی ملاقات مغربی  القدس میں وزیر اعظم کے دفتر میں ہوئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ  ملاقات نیتن یاہو اور بلنکن کے درمیان ون آن ون  ہوئی تاہم بعد میں  ان مذاکرات کے بارے میں  کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کی ’والہ‘ ویب سائٹ پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ اگر حماس غزہ کی پٹی پر حملے بند کرنے کے اپنے مطالبے پر اصرار کرتی رہی تو وہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو قبول نہیں کریں گے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ نیتن یاہو نے بلنکن کو یہ پیغام پہنچایا کہ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں اسرائیلی فوج رفح پر زمینی حملہ کرے گی۔

گزشتہ روز اپنے بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ وہ رفح پر زمینی حملہ کریں گے چاہے قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہوا ہو یا نہ ہو۔

اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزیر خزانہ Bezalel Smotrich نے دعویٰ کیا کہ وہ قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے حوالے سے حماس کے ساتھ طے پانے والے موجودہ معاہدے کی حمایت نہیں کریں گے اور اس معاہدے کی منظوری اسرائیل کے لیے ایک ’تباہی‘ ثابت ہوگی۔



متعللقہ خبریں