ایران نے امریکی و برطانوی شخصیات اور اداروں پر پابندیاں لگا دیں

ایران نے بھی امریکی اور یورپی ملکوں کے راستے پر چلتے ہوئے متعدد امریکی و برطانوی شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیںجن  پر الزام ہے کہ وہ غزہ جنگ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی مدد کرنے والوں میں شامل ہیں

2134741
ایران نے امریکی و برطانوی شخصیات اور اداروں پر پابندیاں لگا دیں

ایران نے بھی امریکی اور یورپی ملکوں کے راستے پر چلتے ہوئے متعدد امریکی و برطانوی شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیںجن  پر الزام ہے کہ وہ غزہ جنگ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی مدد کرنے والوں میں شامل ہیں۔

 ایران اسرائیل کے بڑے مخالف ملکوں میں سے ایک ہے اس نے اپنی وزارت خارجہ کے توسط سے امریکیوں اور برطانویوں پر پابندیاں لگائی ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے اعلان کے مطابق، ان ایرانی پابندیوں کی زد میں سات امریکی آئے ہیں۔ ان میں امریکی جنرل بریان پی فینٹ بھی شامل ہیں جو امریکی سپیشل آپریشنز کمانڈ کے سربراہ ہیں اور امریکہ کے وائس ایڈمرل ہیں۔

اس کے علاوہ امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے کے سابق کمانڈر بھی شامل ہیں ان برطانوی حکام میں دفاعی امور کے سیکرٹری آف سٹیٹ گرانٹ شیپس بھی شامل ہیں نیز برطانیہ کی سٹریٹجک فورس کے کمانڈر جیمز ہاکی ہل اور بحیرہ احمر میں برطانیہ کی رائل نیوی  کے ذمہ دار بھی شامل ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ پابندیوں میں ایرانی مالیاتی اور بینکنگ نظام میں اکاؤنٹس اور لین دین کو معطل کرنا ، ایران کے دائرہ اختیار میں اثاثوں کو معطل کرنے کے ساتھ ساتھ ویزا جاری کرنے اور ایرانی سرزمین میں داخلے پر پابندی شامل ہے البتہ  افراد یا اداروں کے ساتھ ساتھ ان کے اثاثوں یا ایران کے ساتھ معاملات پر ان اقدامات کا اثر ابھی تک واضح نہیں ہے۔

 واضح رہے کہ ایران حماس کی حمایت کرتا ہے لیکن اس نے حملے میں براہ راست ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔ 



متعللقہ خبریں